ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کانگریس کے پروگرام میں کنہیا۔شہلارشیدکودعوت

کانگریس کے پروگرام میں کنہیا۔شہلارشیدکودعوت

Tue, 29 Jan 2019 00:05:49    S.O. News Service

نئی دہلی :28/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)کانگریس پارٹی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 72ویں یوم قربانی کے پروگرام میں شامل ہونے کے لئے ملک سے بغاوت کیس میں ملزم اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق صدر کنہیا کمار اور سابق نائب صدر شہلارشید کو بھی دعوت دی ہے۔دراصل حال ہی میں دہلی پولیس نے 2016کے جے این یو میں ملک مخالف نعرں کے معاملے میں کنہیا کمار، عمر خالد اور انربان بھٹاچاریہ سمیت دوسرے طالب علموں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ایسے معاملے میں کانگریس کی طرف سے انہیں اپنے پروگرام بلا نا تنازع کا سبب ہو سکتا ہے۔بتادیں کہ اکھل بھارتیہ کانگریس کمیٹی کے اقلیتی محکمہ نے 28جنوری کو دہلی میں مہاتما گاندھی کی برسی کویوم قربانی کے طورپر منارہے ہیں۔ایک دن کا بحث پروگرام اس کے لئے منظم کیا گیا ہے۔اس پروگرام میں کانگریس لیڈر راجو، سابق مرکزی وزیر منیش تیواری، پرینکاچترویدی،راجیہ سبھاایم پی کے ٹی ایس تلسی شامل ہیں۔ان کے علاوہ دیگر مقررین میں دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپورواند، ادیب اشوک واجپئی، آر جے ڈی لیڈر اور پروفیسر منوج جھا، جے این یو کے سابق صدر کنہیا کمار اور شہلا رشید کو شامل کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 14جنوری کو دہلی پولیس نے جے این یو کے کیس میں 10افراد کے خلاف چارج شیٹ دائرکی گئی ہے،جس میں کنہیا کمار، عمر خالد، انربن بھٹاچاریہ سمیت جے این یو، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 7کشمیری طالب علم شامل ہیں۔


Share: